Tuesday, November 29, 2022

چین میں آتش گیر مواد کے گودام میں دھماکے سے 15 افراد ہلاک، متعدد زخمی

چین میں آتش گیر مواد کے گودام میں دھماکے سے 15 افراد ہلاک، متعدد زخمی
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں آتش گیر مواد کے گودام میں دھماکے سے پندرہ افراد ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ چین کے مشرقی صوبے ہیبی میں غیرقانونی آتش گیر موادکے گودام میں پیش آیا۔ آتش گیر مواد پھٹنے کے نتیجے میں ارد گرد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ فیکٹری اور پولیس اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے سے پندرہ افراد ہلاک اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔