Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چین سے منگوائے گئے 50 فائرٹینڈرز اور دو واٹر باوزر کا کراچی کی سڑکوں پر مارچ

چین سے منگوائے گئے 50 فائرٹینڈرز اور دو واٹر باوزر کا کراچی کی سڑکوں پر مارچ
February 13, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی کے لئے چین سے منگوائے جانے والے پچاس فائرٹینڈرز اور دو واٹر باوزر نے کراچی کی سٹرکوں پر فلیگ مارچ کیا۔ صدرمملکت نے گورنر سندھ سے ملاقات کی، کہا کہ معاشی شہ رگ کراچی کی ترقی کے لئے وفاق ہر ممکن تعاون فراہم کررہا ہے۔

چین سے منگوائے گئے جدید فائر ٹینڈرز نے کراچی کی سٹرکوں پر فلیگ مارچ کیا۔ پچاس فائرٹینڈر اور دو واٹربازر گورنر ہاؤس سے نکلے اور شہر کی سڑکوں پر فلیگ مارچ کیا۔ فائر ٹینڈر کے آگے بینرز لگے تھے جس پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ تحریرتھا۔

شہریوں نے جدید فائر ٹینڈرز دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

ترجمان گورنرہاوس کا کہنا تھا کہ عوامی آگاہی کے لئے فلیگ مارچ کیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ 14 فروری کو فائر ٹینڈر کراچی میونسپل کارپوریشن کے حوالے کئے جائیں گے۔

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی گورنرسندھ عمران اسماعیل ملاقات ہوئی۔

صدر مملکت نےکہاکہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ فائر ٹینڈرز کی فراہمی خوش آئند ہے، معاشی شہ رگ کراچی کی ترقی کے لئے وفاق ہر ممکن تعاون فراہم کررہا ہے۔

عمران اسماعیل نےکہاکہ جدید فائر ٹینڈرز کی فراہمی سے آگ سے رونما ہونے والے حادثات پر بروقت قابو پانے میں مدد ملے گی۔