اسلام آباد (92 نیوز) چین سے ملنے والی کورونا ویکسین صوبوں کو فراہم کردی گئی، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے پاس ویکسین کی ایک لاکھ 87 ہزار 500 ڈوزز کا ذخیرہ موجود ہے، پنجاب کو ویکسین کی ڈیڑھ لاکھ، سندھ کو 95 ہزار ڈوزز فراہم کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق آزادکشمیر اور جی بی، صوبوں کو کورونا ویکسین کی ساڑھے 3 لاکھ ڈوز فراہم کی گئیں۔ خیبرپختونخوا کو 60 ہزار، بلوچستان کو 15 ہزار کورونا ویکسین ڈوز فراہم کردی گئیں
چین سے کورونا ویکسین کی اگلی کھیپ جلد آنے کا امکان ہے۔