Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چین : سام سنگ نے ”یونین پے“ کے تعاون سے موبائل والٹ سروس شروع کر دی

چین : سام سنگ نے ”یونین پے“ کے تعاون سے موبائل والٹ سروس شروع کر دی
March 30, 2016
بیجنگ (ویب ڈیسک) سام سنگ نے چین میں مقامی کمپنی یونین پے کے تعاون سے اپنی موبائل والٹ سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس سروس کے ذریعے صارفین کو یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ سٹور میں خریداری کے دوران ادائیگی اپنے سمارٹ فونز کے ذریعے کرسکیں گے۔ گزشتہ ماہ ایپل نے یونین پے کی شراکت سے چین میں اپنا ذاتی ”ایپل پے“ نامی نظام متعارف کرایا تھا۔ یاد رہے کہ چین کی سمارٹ فون مارکیٹ دنیا کی بڑی مارکیٹوں میں شمار ہوتی ہے اور موبائل ادائیگی کی نظام کے حوالے سے بہت وسیع تعداد میں کاروباری مواقع فراہم کررہی ہے۔ سام سنگ پے اور ایپل پے اب علی بابا کی ”علی پے“ جسے اس وقت چین کی الیکٹرانک ادائیگی کی مارکیٹ پر غلبہ حاصل ہے سے مقابلہ کریں گے۔ ”ٹین سینٹس وی چیٹ“ کے پاس بھی ادائیگی کا نظام موجود ہے جبکہ ٹیلی مواصلات کے بادشاہ ”ہواوے“ نے بھی اس ماہ کے اوائل میں اپنی ذاتی سروس کا آغاز کیا ہے۔ ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے ”سام سنگ پے“ اب چین میں سام سنگ گلیکسی ایس 7، گلیکسی ایس 7 ایج،’گلیکسی ایس 6 ایج پلس اور گلیکسی نوٹ5 سمیت سمارٹ فونز کی وسیع رینج میں دستیاب ہوگا۔