Saturday, September 21, 2024

چین: دریا کنارے چاند کی روشنی میں موسیقاروں نے سر بکھیرے، آتش بازی کا مظاہرہ

چین: دریا کنارے چاند کی روشنی میں موسیقاروں نے سر بکھیرے، آتش بازی کا مظاہرہ
September 29, 2015
چین (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں تین دہائیوں بعد چاند گرہن دیکھا گیا۔ گرہن کی وجہ سے چاند کی رنگت سرخ ہو گئی جبکہ چین میں مون فیسٹیول کے دوران دریا کنارے چاند کی روشنی میں موسیقاروں نے سر بکھیر کر سماں پیدا باندھ دیا۔ چین میں ہوا مون فیسٹیول، دریا کنارے چاند کی روشنی میں موسیقاروں نے ایسے سر بکھیرے کہ حاضرین داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔ اس موقع پر آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا جبکہ مرد اور خواتین روایتی لباس پہنے گیت گاتے رہے۔ دوسری طرف آج چاند گرہن کے ساتھ ہی سپر مون بھی ہوا اور اس موقع پر چاند عام چاند سے زیادہ بڑا نظر آیا کیونکہ چاند زمین کے مدار کے انتہائی قریب سے گزرا۔ فرانس، یونان، کولمبیا، ارجنٹینا سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سپرمون تیتیس سال بعد دیکھا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ایشیا، افریقا، یورپ اور امریکا میں مکمل چاند گرہن ہوا جو ایک گھنٹہ بارہ منٹ تک دیکھا گیا۔ اس سے قبل انیس سو بیاسی  میں ایسا چاند گرہن دیکھا گیا تھا اور اب اٹھائیس ستمبر کو سپرمون پر گرہن لگنے کے بعد یہ منظر آٹھ اکتوبر دو ہزار تینتیس میں دکھائی دے گا۔