چین جان بوجھ کر وائرس پھیلانے کا ذمہ دار ہے تو نتائج بھگتنا ہونگے، ٹرمپ

واشنگٹن (92 نیوز) کورونا وائرس سے تباہ کاریوں پر امریکی صدر نے چین کو تنبیہ کردی، ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ چین جان بوجھ کر وائرس پھیلانے کا ذمہ دار ہے تو اس کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ کورونا کا پھیلاؤ غلطی تھی تو غلطی غلطی ہوتی ہے، چین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد پر بھی شک ہے۔
ادھر ووہان نیشنل بائیو سیفٹی لیبارٹری کے ڈائریکٹر نے وضاحت میں کہا کہ وائرس کی ووہان میں لیبارٹری میں تیاری کی خبریں بے بنیاد ہیں۔