Monday, October 3, 2022

چین : بحری جہاز حادثہ میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 345 ہوگئی

چین : بحری جہاز حادثہ میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 345 ہوگئی
بیجنگ(ویب ڈیسک)چین میں بحری جہاز کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد تین سو پینتالیس ہو گئی ہے جبکہ لاپتہ مسافروں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین میں کچھ روز پہلے دریائےچانگ جیانگ میں ڈوبنے والے بدقسمت مسافر بردار بحری جہاز پر چار سو چھپن مسافر سوار تھے جن میں سے ابھی تک صرف چودہ افراد کو زندہ بچایا جا سکا ہے۔ بحری جہاز جس کا نام ایسٹرن اسٹار تھا گزشتہ ہفتے شدید طوفان کی لپیٹ میں آنے کے بعد الٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں اب تک تین سو پینتالیس مسافروں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ بحری جہاز میں سوارمسافروں میں سے مزید کسی مسافر کے زندہ بچنے کی امید نہیں گزشتہ روز دو بڑی کرینوں کی مدد سے جہاز کو سیدھا کیا گیا تاہم اس کا بیشتر حصہ اب بھی پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔