Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چین اور امریکا کے درمیان موسمیاتی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا

چین اور امریکا کے درمیان موسمیاتی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
November 11, 2021 --- ویب ڈیسک

گلاسگو (92 نیوز) چین اور امریکا کے درمیان موسمیاتی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا۔ دونوں ممالک نے ماحولیات کے شعبہ میں تعاون پر اتفاق کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک عالمی درجہ حرارت 1.5 ڈگری پر رکھنے کے لئے مل کر کام کریں گے۔ چین اور امریکا کا اہداف کے حصول میں رکاوٹیں ختم کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

ژی زینہوا کا کہنا تھا میتھین کے اخراج، کلین انرجی سمیت متعدد مسائل پر اتفاق کیا گیا۔

چینی مذاکرات کار کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کا معاہدہ چین اور امریکا کے اختلافات سے زیادہ اہم ہے۔ ماہرین نے چین اور امریکا کے درمیان معاہدے کو حیران کن دے دیا۔