Saturday, July 27, 2024

چین اور امریکا کے مابین ہونیوالی تجارتی جنگ نے زور پکڑ لیا

چین اور امریکا کے مابین ہونیوالی  تجارتی جنگ نے زور پکڑ لیا
August 4, 2018
بیجنگ (92 نیوز) چین اور امریکاکے مابین ہونے والی  تجارتی جنگ نے زور پکڑ لیا۔ چین نے امریکی مصنوعات پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دیدی۔چین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ تجارتی جنگ میں پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ٹیکس کے جواب میں ٹیکس عائد کیے جائیں گے۔بیجنگ اس حوالے سے مزید اقدامات اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ چین کی جانب سے ساٹھ ارب ڈالر کا اضافی ٹیکس ایل این جی، گوشت اور جہازوں کے پرزہ جات جیسی مصنوعات پر عائد کیا جائے گا۔وائٹ ہاؤس نےبھی بیجنگ کو تنبیہ کی ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کو ہلکا نہ لے۔ وائٹ ہاؤس کے مشیر برائے اقتصادیات نے چین کو تنبیہہ کی ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ارادوں کو ہلکا مت لے۔ وہ اپنی تجارتی پالیسیوں پر عمل پیرا رہیں گے۔ چین اور امریکا پہلے بھی ایک دوسرے کی مصنوعات پر اضافی درآمدی محصولات عائد کر چکے ہیں۔