Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چین آزاد تجارتی معاہدے دوئم سے متعلق پاکستان کے خدثات دور کرنے پر راضی

چین آزاد تجارتی معاہدے دوئم سے متعلق پاکستان کے خدثات دور کرنے پر راضی
February 9, 2018

کراچی (92 نیوز) چین آزاد تجارتی معاہدے دوئم سے متعلق پاکستان کے خدثات دور کرنے پر راضی ہو گیا ۔ پاکستان کو آسیان ممالک کے مساوی رعایت دینے پر اتفاق کر لیا گیا ۔
پاک چین دوستی اور مضبوط ہو گئی ۔ دونوں ممالک کے درمیان ایف ٹی اے ٹو کے تحت مزاکرات کا نواں دور چین میں ہوا ۔
پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری تجارت اور چینی وفد کی قیادت نائب وزیر تجارت نے کی ۔
ذرائع کے مطابق چین نے الیکٹرانک ڈیٹا تبادلے پر بھی رضا مندی ظاہر کر دی ۔
الیکٹرانک ڈیٹا تبادلے سے انڈر انوائسنگ کے امکانات کم ہو جائیں گے ۔ امکان ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر آئندہ ماہ دستخط ہونگے ۔