Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چین ، ٹریفک جام سے پریشان استاد نے پانی کا راستہ اپنا لیا

چین ، ٹریفک جام سے پریشان استاد نے پانی کا راستہ اپنا لیا
August 5, 2018
بیجنگ ( 92 نیوز)چین میں ٹریفک کی  وجہ سے ایک استاد کو اسکول پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو اس شخص نے  پانی پر سفر شروع کر دیا۔ مڈل اسکول میں بطور استاد فرائض انجام دینے والے استاد نے  صرف اس لئے  کشتی کا سفر شروع کر دیا کہ بچوں کا تعلیمی حرج نہ  ہو اور وہ بروقت اسکول پہنچ سکیں ۔ استاد کی  تعلیم اور طلبہ سے محبت کی ویڈیو جب انٹرنیٹ پر ڈالی گئی تو یہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور تمام افراد کی جانب سے استاد کے جذبہ کو داد دی جا رہی ہے ۔