Tuesday, August 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

چینی کمپنی کا آئندہ 4 سال تک بغیر ڈرائیور چلنے والی گاڑیاں بنانے کا اعلان

چینی کمپنی کا آئندہ 4 سال تک بغیر ڈرائیور چلنے والی گاڑیاں بنانے کا اعلان
June 28, 2021

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے ڈرائیور کے بغیر چلنے والی خودکار گاڑیوں کی ٹیکنالوجی 2025 تک متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہواوے کمپنی کے عہدیدار نے کہا ہے کہ آئندہ چار سال تک ڈرائیور کے بغیر چلنے والی خودکار گاڑیوں کی ٹیکنالوجی تیار کرنے کا ارادہ ہے۔

ہواوے کمپنی میں سمارٹ وہیکل یونٹ کے اعلیٰ عہدیدار وانگ جن نے بتایا کہ ’ان کی ٹیم کا ہدف ہے کہ 2025 تک ڈرائیور کے بغیر چلنے والی خودکار گاڑیاں بنا لی جائیں۔‘

چین کی انٹرنیٹ کمپنی ’بائے ڈو انک ‘ جیسی درجنوں کے حساب سے ٹیکنالوجی اور گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں ڈرائیور کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کی ٹیکنالوجی پر تیزی سے کام کر رہی ہیں۔

ان خودکار گاڑیوں کے مارکیٹ میں آنے سے ٹرانسپورٹ کی صنعت میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔

ہواوے کمپنی کے عالمی سمارٹ فون کاروبار پر امریکی پابندیوں کے بعد دنیا کی اس سب سے بڑی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی نے الیکٹرک گاڑیاں بھی بنانا شروع کردی ہیں۔

خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہواوے کمپنی کو امریکا کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا، تاہم ہواوے کمپنی امریکا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتی آئی ہے۔