Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چینی کمپنیوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 40فیصد حصص کی خریداری کیلئے بولی جیت لی

چینی کمپنیوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 40فیصد حصص کی خریداری کیلئے بولی جیت لی
December 22, 2016

کراچی (92نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ڈی میوچلائزیشن کا ایک اور مرحلہ مکمل ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چالیس فیصد حصص کی خریداری کے لیے چینی کمپنیوں کے کنسورشیم نے بولی جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی بہترین کارکردگی چینی سرمایہ کاروں کو بھا گئی۔ اسٹاک مارکیٹ کی ڈی میوچلائزیشن کے تحت چالیس فیصد حصص غیرملکی سرمایہ کاروں کو فروخت کئے جانا تھے جس کی ابتدائی بولی چھبیس روپے اسی پیسے فی شیئر مقرر کی گئی تھی۔

ڈی میوچلائیزیشن کے تحت شنگھائی اسٹاک ایکسچینج سمیت چار کمپنیوں نے اٹھائیس روپے فی حصص کے حساب سے بولی دے کر کامیابی حاصل کی۔ چالیس فیصد حصص کی مجموعی مالیت آٹھ ارب نوے کروڑ روپے ہوگی جبکہ چار ارب پچاس کروڑ روپے کے بیس فیصد حصص عوامی فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ چالیس فیصد شیئرز اسٹاک بروکرز کو دیے جائیں گے۔