Friday, September 20, 2024

چینی کمپنیاں شاہراوں ،ریلوے اور انفراسٹرکچر پر سرمایہ کاری کرینگی

چینی کمپنیاں شاہراوں ،ریلوے اور انفراسٹرکچر پر سرمایہ کاری کرینگی
April 20, 2015
اسلام آباد(92نیوز)اقتصادی راہداری کے تحت چین کی کمپنیاں پاکستان میں ، شاہراوں ریلوے اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کریں گی۔ پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی راہداری کے تحت ہونے والے معاہدوں میں انیس کلو میٹر گوادرایکسپریس وے120 کلومیٹر قراقرم ہائی وے تھاکوٹ  سے حویلیاں  تین سو بانوے کلومیٹر ملتان سکھرموٹروے سیکشن  کی تعمیر۔ گوادرایئرپورٹ،،گوادرٹریڈزون،گوادرایکسپورٹ پرموشن زون اوراقتصادی راہداری کے روٹ پرمختلف شہروں میں صنعتی زون بنائے جائیں گے۔ گوادر کوکوئٹہ سے ملانے والی دوسڑکیں این85 اورایم8 جون دوہزارسولہ تک مکمل  کرنے پر اتفاق، گوادر بندرگاہ کو مکران کوسٹل ہائی وے سے ملانے والی گوادر ایسٹ ب شاہراہ ریلوے کی ترقی کے لیے پاکستان اورچین نے فزیبیلیٹی رپورٹ کی تیاری کے سلسلے میں فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے۔ راہداری کے تحت ملک میں غربت کے خاتمے کے پروگرام،گوادرمیں عالمی معیارکا ایئرپورٹ ،گوادرمیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی،ہسپتال کا قیام،قدرتی آفات کے بچاؤ کے لیے کارکنوں کی تربیت،پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرنے کے منصوبے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں فائبر آپٹک کیبل اور کشمیر میں 2سو کلو میٹر سرنگ کی تعمیر کے منصوبے بھی شامل ہیں۔