Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چینی کرنسی پاکستان میں لین دین کرنے کی منظور شدہ کرنسی ہے: اسٹیٹ بینک

چینی کرنسی پاکستان میں لین دین کرنے کی منظور شدہ کرنسی ہے: اسٹیٹ بینک
January 3, 2018

کراچی (92 نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے موجودہ ضوابط کے تحت چینی کرنسی پاکستان میں لین دین کرنے کی منظور شدہ کرنسی ہے۔ سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے ادارے تجارتی اور سرمایہ کاری کے لیے چینی یوآن کو منتخب کرنے کے لیے آزاد ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی اور کرنسی مارکیٹوں کے پالیسی ساز ادارے کی حیثیت سے چینی یوآن کرنسی میں درآمدات، برآمدات اور مالی لین دین کو یقینی بنانے کے لیے جامع پالیسی اقدامات کر لیے۔

سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے ادارے تجارتی اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کے لیے چینی یوآن کو منتخب کرنے کے لیے آزاد ہیں۔

جیسے ایل سیز کھولنا اور چینی یوآن میں فنانسنگ کی سہولتوں سے استفادہ کرنا۔ پاکستان میں ضوابط کے لحاظ سے چینی یوآن کو دیگر بین الاقوامی کرنسیوں کے مساوی حیثیت حاصل ہے۔

امریکی ڈالر، یورو اور جاپانی ین وغیرہ کچھ عرصہ قبل پیپلز بینک آف چائنا سے کرنسی سواپ سمجھوتے پر دستخط کے بعد اسٹیٹ بینک نے چین کے ساتھ دو طرفہ تجارت و سرمایہ کاری میں چینی یوآن کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات کیے تھے۔

حالیہ ملکی اور عالمی اقتصادی تبدیلیوں، خاص طور پر سی پیک کے تحت چین کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے حجم کے پیشِ نظر اسٹیٹ بینک کا اندازہ ہے کہ چین کے ساتھ چینی یوآن میں تجارت مستقبل میں نمایاں طور پر بڑھے گی، اور دونوں ملکوں کے لیے طویل مدتی فوائد کا سبب بنے گی۔