Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چینی پولیٹ بیورو ممبر کی آرمی چیف سے ملاقات‘ دوطرفہ تعاون پر گفتگو

چینی پولیٹ بیورو ممبر کی آرمی چیف سے ملاقات‘ دوطرفہ تعاون پر گفتگو
April 5, 2016
راولپنڈی (92نیوز) چین کی کمیونسٹ پارٹی کے پولیٹ بیورو کے ممبر ژانگ چن زیان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات بھی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور‘ علاقائی استحکام اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ژانگ چن زیاں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصو بے سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔ اس منصوبے کو ہر صورت بروقت مکمل کیا جائے گا۔