Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چینی وفد کا کراچی اسٹیل ملز کا دورہ

چینی وفد کا کراچی اسٹیل ملز کا دورہ
October 12, 2015
کراچی(92نیوز)پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کے حوالے سے آج  چینی وفد نے پاکستان اسٹیل ملز کا دورہ کیا جہاں انہیں ادارے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق چینی وفد نے پاکستان اسٹیل مل کا دورہ کیا، پاکستان اسٹیل ملز کے سی ای او اور دیگر افسران نے چینی وفد کو پاکستان اسٹیل کی مالیاتی صورتحال اور افرادی قوت پر بریفنگ دی ۔ چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان اسٹیل کے کوک اوون ، بلاسٹ فرنس اور دیگر شعبوں کا دورہ کرایا گیا۔ واضع رہے کہ پاکستان اسٹیل کا دورہ کرنے والے وفد نے چین میں نجکاری روڈ شو میں بھی شرکت کی تھی پاکستان اسٹیل کا دورہ کرنے والے وفد میں وان سٹی کے میئر بھی شامل ہیں۔      
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔