چین میں ایک شخص کی گاڑی میں دفن کر دیاگیا
بیجنگ ( 92 نیوز) چین میں ایک شخص کو اس کی وصیت کے مطابق تابوت کی بجائے گاڑی میں ہی دفن کر دیا گیا۔
چین کے شہر باؤڈنگ میں ایک شخص نے اپنی زندگی میں وصیت کی تھی کہ اسے تابوت کی بجائے اسکی گاڑی میں ہی دفن کیا جائے ، چنانچہ اس کے مرنے کے بعد وصیت کے مطابق اس شخص کو وصیت کے مطابق تابوت نہیں بلکہ اس کی گاڑی میں دفنایا گیا۔
اس مقصد کیلئے بڑی سی قبر کھودی گئی ، جس میں کرین کی مدد سے گاڑی کو اتارا گیا ، اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر بھی دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔