Wednesday, December 7, 2022

چینی قونصل خانے پر حملے سے پاک چین تعلقات متاثر نہیں ہونگے ، چینی وزارت خارجہ

چینی قونصل خانے پر حملے سے پاک چین تعلقات متاثر نہیں ہونگے ، چینی وزارت خارجہ
کراچی ( 92 نیوز)چین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ  کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے سے پاک چین تعلقات متاثر نہیں ہوں گے ،  ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حملے میں ملوث افراد اور تنظیموں کیخلاف بھرپور کارروائی کا یقین دلایا، پاک چین دوستی کو نقصان پہنچنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ  جینگ شوانگ کا کہنا تھا کہ  فوری اور  فیصلہ کن  کارروائی پر پاکستانی  پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔چینی قونصل جنرل نے بھی شہدا کے اہلخانہ  اور زخمیوں  کو اعزازی رقم بھجوائی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حملے میں ملوث افراد اور تنظیموں کیخلاف بھرپور کارروائی کا یقین دلایا جبکہ چینی افراد،چینی اداروں اور سی پیک کی سکیورٹی مزید  مضبوط بنانے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی  ہے ۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ  کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی پہاڑوں سے اونچی اور سمندر سے گہری ہے، دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی ۔