راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے کہا چینی قونصل خانے پر حملے میں 3 دہشتگردوں نے ویزہ سیکشن سے اندر داخلے کی کوشش کی اور حملے کو ناکام بنانے میں سب سے اچھا کردار گیٹ پر موجود اہلکاروں نے ادا کیا۔
کراچی پولیس کے چیف ڈاکٹر امیر شیخ کا کہنا تھا فورسز نے کامیاب آپریشن کرکے تینوں دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان پولیس سروس کی مشکل حالات سے گزر کر کارکردگی بہت بہتر ہوئی ہے۔ پولیس کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا حالیہ عرصے میں پہلی دفاعی لائن کے طور پر پولیس کارکردگی پیشہ وارانہ مہارت کی مثال ہے۔ پولیس دہشت گردی کے خلاف لڑنے والا ہراول دستہ ہے۔ دہشت گردوں کے حملے کی کوشش کو پہلے چیک پوائنٹ پرناکام کرنا پولیس کی بہترین کارکردگی کا ثبوت ہے۔