Saturday, August 20, 2022

چینی فوجی نے پہاڑ سے گرنے والے پتھر کو سینے پر روک کر بچے کی جان بچا لی

چینی فوجی نے پہاڑ سے گرنے والے پتھر کو سینے پر روک کر بچے کی جان بچا لی
تبت (ویب ڈیسک) چینی فوجی نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے پہاڑ سے گرنے والے بھاری بھرکم پتھر کو اپنے جسم پر روک کر 9سالہ بچے کی جان بچا لی جبکہ خود شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق چین کے علاقے تبت میں گزشتہ ہفتے آنے والے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، لینڈسلائیڈنگ سے کئی گھر اور رابطہ سڑکیں تباہ ہو گئیں جبکہ تبت کے علاقے نیالم میں ہولناک زلزلے کے بعد ہرطرف بھگدڑ مچ گئی اور پہاڑوں سے پتھر گھروں پر گرنے لگے۔ اسی دوران 19سالہ فرنٹیئرگارڈ ژینگ گاو¿یونگ نے 9سالہ بچے پر گرنے والے پتھر کو اپنے جسم پر روک لیا اور بچے کی جان بچا لی۔ ژینگ پتھر لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ انیس سالہ ژینگ کو اب چین کے صوبے سی چوان کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ژینگ کو معدے اور کولہے پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔