چینی صدر23مارچ کو پاکستان نہیں آرہے، سرتاج عزیز

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ چینی صدر تئیس مارچ کوپاکستان نہیں آرہے۔
سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ اب چینی صدر کے پاکستان دورے کی نئی تاریخ طے کی جارہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ تمام تنازعات کے حل کیلئے جامع مذاکرات چاہتے ہیں ۔