چینی صدر کا دورہ غیر ملکی سفارتکاروں کی غیر معمولی دلچسپی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چین کے صدر شی چن پنگ کے دورے کو پاکستان میں موجود غیر ملکی سفارتکار بھی بڑی اہمیت دے رہے ہیں ۔
پاکستان اور چین کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات کئی دہا ئیوں سے موجود ہیں لیکن بدلتے ہوئے عالمی حالات اور خطے کی موجودہ صورتحال میں پاک چائینہ بین الاقوامی سیاست میں خصوصی اہمیت اختیار کر چکے۔
تفصیلات کے مطابق چین کے صدر کے دورہ پاکستان کو وفاقی دارالحکومت میں موجود غیر ملکی سفارتکار بھی خصو صی اہمیت دے رہے ہیں۔
تمام سفارتی تقریبات میں زیر بحث اہم موضوع چینی صدر کی آمد ہے ڈپلومیٹک کور کے ڈین اور ارجنٹائین کے پاکستان میں سفیر اوروڈولفو جے مارٹن ساراویا نے اس دور ے کے پاک چائینہ دوستی کا تسلسل قرار دیا
اوڈولفو جے مارٹن کا کہنا تھا کہ مجوزہ پاک چین معاہدوں پر عمل درآمد سے پورے خطے کو فائدہ ہو گا۔
سفارتی برادری کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی خطے کے مجموعی مسائل کے حل میں معاون ثابت ہو گی۔