اسلام آباد(92نیوز)چین کے صدر شی جن پنگ نے ضرب عضب کے نتائج کو پاک فوج کی طرف سے گیم چینجر قرار دیا ۔
انہوں نے پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کاونٹرٹیررازم سے علاقے میں امن اور استحکام آئے گا ۔
آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق ان خیالات کا اظہار مہمان صدر شی جن پنگ نے مسلح ا فواج کے سربراہان سے ملاقات کے دوران کیا ۔
چین کے صدر نے اپنے تعریفی ریمارکس میں کہا کہ ضرب عضب کی وجہ سے ملک میں معاشی استحکام اور امن آئے گا ۔
مہمان صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھر پور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی