Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چینی صدر شی چن پنگ کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نواز دیا گیا، ایوان صدر میں پروقار تقریب

چینی صدر شی چن پنگ کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نواز دیا گیا، ایوان صدر میں پروقار تقریب
April 22, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) چینی صدر نے پاک چین دوستی کو لازوال قرار دیا۔ دوستی کو مزید وسعت دینے کا اعلان کیا جس پر  پاکستانی قوم اور اعلیٰ سیاسی قیادت نے بھی ویسا ہی خیرسگالی کا جواب دیا۔ شی چن پنگ کو ایوان صدر میں ایک پروقار تقریب میں نشان پاکستان سے نوازا گیا۔ یوں عظیم مہمان کو عظیم تمغہ عطا کر کے یہ ثابت کر دیا گیا کہ پاک چینی دوستی شہد سے بھی میٹھی ہے۔ ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف، اعلیٰ سیاسی قیادت، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور چینی وفد کے ارکان سمیت مختلف سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں چینی صدر کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ نشان پاکستان ملنا دوستی کی ایک اور عظیم مثال ہے۔ پاکستان کے عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے چینی ہم منصب کو نشان پاکستان عطا کیا جس کے بعد چینی صدر اور مہمانوں کو ظہرانہ بھی دیا گیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔