چینی صدرشی چن پنگ سےمختلف سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے صدر شی چن پنگ سے مختلف سیاسی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں، جس دوران خطے کو لاحق خطرات سمیت کئی دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چینی صدر سے ملاقات کرنے والوں میں سابق صدر آصف علی زرداری، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ،جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ، مسلم لیگ ق کے قائد چودھری شجاعت حسین، سینیٹر طلحہ محمود اور مشاہد حسین سید شامل ہیں۔
پیپلزپارٹی کے وفد میں شیری رحمان اوررحمان ملک بھی موجود تھے۔
ملاقاتوں میں پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار ،خطے کو لاحق خطرات اور کئی دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔