Tuesday, August 16, 2022

چینی سفیر کی شیخ رشید سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی اُمور پر گفتگو

چینی سفیر کی شیخ رشید سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی اُمور پر گفتگو
August 8, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں چینی سفیر نونگ رونگ کی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رہائشگاہ پہنچے، وزیر داخلہ سے ملاقات میں چینی سفیر نے دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے اُمور پر گفتگو کی۔

شیخ رشید سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات میں داسو ہائیڈرو پاور بس حادثہ سے متعلق جاری تحقیقات پربات چیت ہوئی۔

وزیر داخلہ نے عزم کا اظہار کیا کہ سی پیک کو کسی بیرونی سازش کا شکار نہیں ہونے دینگے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی۔