Tuesday, September 27, 2022

چینی سرحد کے قریب میانمارکی بمباری،4چینی باشندے ہلاک9زخمی

چینی سرحد کے قریب میانمارکی بمباری،4چینی باشندے ہلاک9زخمی
کوکانگ(ویب ڈیسک)چینی سرحدسے ملحقہ میانمار کے علاقے کوکانگ میں میانمار کی بمباری سے چارچینی باشندے ہلاک اور جو زخمی ہوگئے ۔ میانمار کی جانب سے فضائی کارروائی کے بعد چین نے میانمار کی سرحد سے متصل اپنے بارڈرز پر چینی فوج کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ چین کی جانب سے یہ اقدام شمالی علاقے کو کانگ میں چینی باغیوں اور میانمار کی فوج کے ساتھ لڑائی کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث کیا گیا۔ دوسری جانب کشیدگی کے باعث میانمار نے کوکانگ میں مارشل لا بھی نافذکردیا ہے۔