Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چینی سائیکلسٹ کو بحفاظت بازیاب کرالیا   : چودھری نثار

چینی سائیکلسٹ کو بحفاظت بازیاب کرالیا   : چودھری نثار
August 23, 2015
اسلام آباد(92نیوز)چینی سائیکلسٹ ہونگ زو ڈونگ کو پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی نے بحفاظت بازیاب کرالیا  چینی سیاح کو مئی دوہزار چودہ میں ڈیرہ اسماعیل خان سے اغوا کیا گیا تھا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ سوا سال کی کوششوں کے بعد آخر کار چینی سائیکلسٹ کو ملکی سیکورٹی ایجنسی نے بحفاظت بازیاب کرالیا ہے۔ اس سیاح کے حوالے سے پاکستان سے ہر فورم پر سوال کیے جاتے تھے تاہم پاکستان نے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے سیاح کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنایا۔ واضح رہے کہ  چینی سیاح اور سائیکلسٹ ہونگ زو ڈونگ پاکستان کی سیاحت کے لیے آیا تھا۔