Friday, February 3, 2023

چینی باشندے کا پشاور میں بھی پاکستانی لڑکی سے شادی کرنے کا انکشاف

چینی باشندے کا پشاور میں بھی پاکستانی لڑکی سے شادی کرنے کا انکشاف
 پشاور (92 نیوز) چینی باشندے کا پشاور میں بھی پاکستانی لڑکی سے شادی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ چینی باشندے شادی کے لئے پشاور پہنچنا بھی شروع ہو گئے۔ چینی باشندے سو بینجی کا پشاور میں 18 سالہ مسیحی لڑکی مسکان سے شادی کا انکشاف ہوا ہے۔ مسکان کی والدہ کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد چینی باشندہ ان کی بیٹٰی کو اپنے ساتھ اسلام آباد لے گیا۔ شادی کو 3 ماہ گزر گئے مگر تب سے اب تک ان کی اپنی بیٹی کے ساتھ ملاقات نہیں کروائی گئی۔ مسکان کی والدہ فریدہ بی بی کا کہنا ہے کہ یوسف بھٹی نامی شخص اور اس کی اہلیہ نے یہ رشتہ طے کرایا، اب وہ اپنی بیٹی کا منہ دیکھنے کے لئے ترس رہی ہیں۔ پشاور میں چینی باشندے کے ساتھ پاکستانی لڑکی کی شادی کا یہ پہلا واقعہ سامنے آیا ہے مگر صوبائی حکومت کی جانب سے تاحال ایسے واقعات کا سد باب کرنے لئے کوئی اقدمات نہیں ہو سکے ہیں۔