Wednesday, December 7, 2022

 چینی باشندوں کی سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری

 چینی باشندوں کی سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری
کراچی(92نیوز)آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے سندھ میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ چینی باشندے صوبے میں سو سے زائد ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں امن و امان کے اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے ڈی آئی جی ایڈمن کی زیر نگرانی چینی باشندوں کے لیے خصوصی دستہ تشکیل دینے کے احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ پاک چائنہ اقتصادی راہ داری کے حوالےسے سندھ کا دورہ کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ غلام حیدر جمالی نے آئی جی مانیٹرنگ اور آپریشن روم میں چینی سیکیورٹی ڈیسک قائم کرنے کے بھی احکامات جاری کئے ۔