Saturday, September 14, 2024

چینل 92 ٹو نیوز کا پروگرام رحمت رمضان کامیابی کے ساتھ جاری

چینل 92 ٹو نیوز کا پروگرام رحمت رمضان کامیابی کے ساتھ جاری
June 7, 2018
لاہور ( 92 نیوز) 92 ٹو نیوز کا پروگرام رحمت رمضان کامیابی کے ساتھ جاری ہے  ، عوام میں مقبول  اس پروگرام  میں آج  عدل وانصاف کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی گئی  ، ۔۔جبکہ رفاقت علی خان نے  اپنی پر سوز آواز سے  دل موہ لیئے۔ رحمت رمضان  92 نیوز کا ہر دلعزیز پروگرام ہے جس میں مذہبی اسکالرز  پراثر گفتگو کرتے ہیں جب کہ صوفیانہ کلام  اور وظائف بھی پروگرام کا حصہ ہیں ۔  22 رمضان کے پروگرام میں  عدل و انصاف  کے موضوع پر بات ہوئی ۔ پروگرام کا آغاز  کلام الہیٰ کی تلاوت  سے ہوا  ، قاری محمد بلال نے سعادت حاصل کی ۔ معروف گلوکار رفاقت علی خان نے اپنے مخصوص انداز میں کلام پڑھا تو سماں بندھ گیا ، مذہب اسکالر مفتی محمد فاروق القادری نے عدل و انصاف پر سیر حاصل گفتگو کی ۔ پروگرام میں شریک  سینئر تجزیہ کار  اوریا مقبول جان ، ارشاد احمد عارف اور اینکر پرسن  عمران خان  نے بھی عدل وانصاف کے موضوع پر روشنی ڈالی  ۔ پروگرام میں بے اولاد افراد کیلئے وظیفہ بھی بتایا گیا،جبکہ  شیف منیرہ کرن نے  طرح طرح کے پکوان بھی تیار کیے۔