Thursday, September 29, 2022

چینل 92 نیوز کی خبر پر ایکشن، ملیر سعود آباد میں سپرے مہم شروع

چینل 92 نیوز کی خبر پر ایکشن، ملیر سعود آباد میں سپرے مہم شروع
کراچی ( 92 نیوز) باخبر، باوثوق، 92 نیوز کی کاوش کامیابی پا گئی ، چینل 92 نیوز ایک بار پھر اہلیان کراچی کی آواز بن گیا ۔ شہر میں   مکھیوں کی بھرمار کا مسئلہ اٹھایا تو مئیر کراچی نے خبر کا نوٹس لے لیا، ملیر سعودآباد میں اسپرے مہم کا آغاز کردیا۔ کراچی میں ایک نہیں، کئی مسائل سر اٹھائے کھڑے ہیں ۔  ایک جانب گندگی، غلاظت کے ڈھیر ہیں تو دوسری طرف مکھیوں کی بھرمار نے اہلیان کرایچ کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے  ۔ ایسے میں   چینل 92  نیوز ایک بار پھر عوام کی آواز بن گیا، مئیر کراچی کا نوٹس، ملیر سعود آباد م سے اسپرے مہم کا آغاز کردیا۔ میڈیا سے گفتگو میں مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ مکھی مار ادویات کہاں سے خریدیں، فنڈز دستیاب نہیں، ان کا کہنا تھا کہ دیگر اضلاع میں بھی مکھیوں کیلئے اسپرے کروایا جائے گا، اسپرے کیلئے چالیس گاڑیاں بھجوائی ہیں۔ مئیر کراچی نے کہا کہ  ضلع کورنگی میں اچھا کام ہورہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔