چینل 92نیوز کا پروگرام رحمت رمضان پوری کامیابی کیساتھ جاری
لاہور ( 92 نیوز) 92 نیوزکا پروگرام رحمت رمضان پوری کامیابی کےساتھ جاری ہے ، پروگرام میں شریک سکالرزکی بامعنی گفتگو دیکھنے والوں کے علم میں اضافے کا باعث ہوتی ہے جبکہ نعت خواں حضرات کا نعتیہ کلام دل موہ لیتا ہے۔
رحمت رمضان 92 کا پروگرام امن ،یک جہتی اورمحبت کا پیغام عام کر رہا ہے ، پروگرام میں شریک سکالرز کی بامعنی گفتگو دیکھنے والوں کے علم میں بیش بہا اضافے کا باعث ہوتی ہے ۔ آج کے پروگرام میں شب قدر کے مقبول اعمال اور دعا کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا ، قاری ذیشان حنیف نے تلاوت قرآن مجید کی سعادت حاصل کی جبکہ معروف مذہبی سکالر مفتی فاروق القادری اور پروفیسر مجاہد احمد نے شب قدر کے مقبول اعمال اور دعا کی قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت کی ۔
رفاقت علی خان نے نعتیہ کلام پیش کیا تو سماں بندھ گیا ، پروگرام میں شریک عندلیب عباس اور اداکار اشرف خان نے بھی گفتگو میں بھر پور حصہ لیا ۔