Monday, October 3, 2022

چینل 92نیوز کا باوثوق خبریں نشر کرنے کا اعزاز برقرار

چینل 92نیوز کا باوثوق خبریں نشر کرنے کا اعزاز برقرار

اسلام آباد ( 92 نیوز ) 92 نیوز نے سب سے پہلے اور باوثوق خبریں نشر کرنے کا اعزاز برقرار رکھا ۔ وزیرقانون زاہد حامد کے استعفے کی خبر گزشتہ روز سب سے پہلے بریک کر کے حقائق پر مبنی خبریں نشر کرنے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
باخبر، باوثوق 92 نیوز نے اپنی روایت کو برقرار رکھا اور ہمیشہ کی طرح فیض آباد میں تحریک لبیک کے دھرنے کی کوریج کو سب سے پہلے اور حقائق پر مبنی خبریں نشر کرنے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
چینل 92 نیوز نے سب سے پہلے وزیرقانون زاہد حامد کے استعفے کی خبر گزشتہ روز شام 5بج کر 50 منٹ پر ہی بریک کردی تھی ۔ جس میں زاہد حامد کے استعفے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا ۔ رات 12 بج کر 18 منٹ پر وزیرقانون کا استعفیٰ وزیراعظم کو ارسال کرنے کی خبر بھی بریک کردی تھی جو من عن درست ثابت ہوئی۔
چینل 92 نیوز نے تحریک لبیک کے لاہور مارچ سے فیض آباد دھرنے تک کی لمحہ با لمحہ خبر اپنے ناظرین تک بروقت پہنچائی۔
دھرنے کے آپریشن خبر کے اندر کی خبر اور حکومتی اجلاسوں کی خبریں ، یہ سب کچھ 92نیوز کی سکرین کا حصہ رہا ۔
تمام زاویوں سے سب سے بڑی کوریج پر 92 نیوز چھایا رہا ۔ یوں 92 نیوز نے فیض آباد دھرنے کی سب سے بڑی کوریج کا سہرا بھی اپنے سر سجا لیا اور ثابت کر دیا جی 92 نیوز ہی وہ چینل ہے جو عوام کے دلوں میں گھر کر چکا ہے ۔