Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چینل 92نیوز نے پولیس سب انسپکٹر فرخ وحید کو ڈھونڈ نکالا

چینل 92نیوز نے پولیس سب انسپکٹر فرخ وحید کو ڈھونڈ نکالا
July 23, 2018
لندن ( 92 نیوز) 92 نیوز نے پولیس سب انسپکٹر فرخ وحید کو برطانیہ میں ڈھونڈ نکالا، فرخ وحید نے  سابق وزیر قانون پنجاب  رانا ثنا اللہ پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی اور کہا کہ رانا ثنا اللہ ڈائریکٹ کال کرکے قتل کے آرڈر دیتا تھا،، سابق وزیر قانون سفاک آدمی ہے۔ فرخ وحید نے رانا ثنا اللہ کے بارے میں کئی چونکا دینے والے انکشافات کئے  اور بتا دیا کہ کس طرح دباؤ ڈال کر غیر قانونی کام کروائے جاتے ، جرائم کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں ۔ فرخ وحید نے طلال چوہدری کے حوالے سے بھی بات کی جبکہ یہ بھی کہا کہ رانا ثنا اللہ نے نوید کمانڈو کے ذریعے بھولا گجر کو قتل کروایا ۔ فرخ وحید نے جہاں چیف جسٹس آف پاکستان سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا وہیں کہا کہ وہ  پاکستان واپس آ کر رانا ثنا اللہ کا چہرہ بے نقاب کرنا چاہتا ہے   ، فرخ وحید نے واضح کہا کہ اگر اُس کی فیملی کو کچھ ہوا تو اس کے ذمے دار بھی رانا ثنا اللہ ہونگے  ۔