Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چینل 92نیوز لا رہا ہے پاک بھارت کرکٹ ٹاکرے کیلئے بڑی نشریات

چینل 92نیوز لا رہا ہے پاک بھارت کرکٹ ٹاکرے کیلئے بڑی نشریات
September 19, 2018
لاہور( 92 نیوز) 92 نیوز لایا پاک بھارت کرکٹ ٹاکرے کیلئے بڑی نشریات،آپ سب کاپسندیدہ چینل دے رہا ہے پاک بھارت ٹاکرے کی ہر پل کی خبر  ۔ ناظرین دیکھ سکیں گے سعید اجمل اور  سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود کے جاندار تجزیے اور تبصرے ۔ بھارتی چینل  نیوز نیشن  کی مشترکہ ٹرانسمیشن میں  منندرسنگھ اور امیت بھنڈاری بھارت کی نمائندگی کریں گے۔ بڑے مقابلے کیلئے بڑی نشریات ، 92 نیوز دے گا پل پل کی خبر، بھارتی چینل نیوزنیشن   کے ساتھ مشترکہ ٹرانسمیشن میں کھلاڑیوں کے مقابلے سے پہلے ہوگا ماہرین کا ٹاکرا۔ ہر لمحہ بدلتی صورتحال کا ہوگا ذکر، ڈسکس ہوں گےتمام  ریکارڈز ،ہر کھلاڑی کی کارکردگی پر رکھ رہے ہیں نظر۔ جادو گر اسپنر سعید اجمل  بھارتی ماہرین کو دوسرا میں پھنسائیں گے تو سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود اور سینئر تجریہ کارمحمد مالک  بھی  ان ایکشن آئیں گے ۔ چینل 92نیوز اور نیوز نیشن  کی مشترکہ ٹرانسمیشن میں  منندر سنگھ اور امیت بھنڈاری بھارت کی نمائندگی کریں گے  ۔ تو رہیے 92 نیوز کے ساتھ اور رہئےپاک بھارت ٹاکرے  سے جڑی ہر خبر سے باخبر۔