Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چینل 92نیوز ایچ ڈی پلس کی تیسری سالگرہ، مختلف شہروں میں کیک کاٹے گئے

چینل 92نیوز ایچ ڈی پلس کی تیسری سالگرہ، مختلف شہروں میں کیک کاٹے گئے
February 6, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) 92نیوز ایچ ڈی پلس کی تیسری سالگرہ کے موقع پر مختلف شہروں میں کیک کاٹنے کی تقاریب منعقد کی گئیں ، جن میں صحافتی برادری کے علاوہ سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے بھی بھرپور شرکت کی گئی ۔

کراچی تا خیبر تک سچی اور کھری خبریں لوگوں تک پہنچانے والے ٹی وی چینل کی سالگرہ کے موقع پر ہر دل شاداں اور فخر کرتا ہے،

سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں کیک کاٹنے کی تقاریب منعقد ہوئیں۔

کیک کاٹنے کی مرکزی تقریب  لاہور میں 360 ڈگری ورچوئل نیوز اسٹوڈیو میں ہوئی جس میں  کارکنوں نے بھرپور شرکت کی ۔

چینل 92 نیوز باخبر باوثوق کی تیسری سالگرہ  کے موقع پر دنیا کے سب سے بڑے 360 ڈگری ورچوئل اسٹوڈیوز لاہور میں ایک بڑی تقریب سجائی گئی ۔ تقریب کا آغاز قاری محمد فاروق نے تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول کریم ﷺ سے کیا۔

جوں جوں تقریب آگے بڑھی 92 نیوز کے کارکنوں کا جوش جذبہ بھی ساتویں  آسمان کو چھونے لگا ۔ سب سے بڑے نیوز اسٹوڈیو میں تقریب میں    سبھی اہم شخصیات موجود تھیں ۔

پھر وہ وقت آیا جس کا سبھی کو انتظار تھا ، تالیوں کی گونج میں کیک کاٹا گیا  ۔ گویا کہ 92 نیوز کا  سچائی اور اعتماد کا تین سال کا سفر مکمل ہو گیا ۔

حسن محمود اوراینکر پرسن شازیہ ذیشان نے خوبصورت انداز میں 92 نیوز کے تین سال کے سفر کو الفاظ میں پرویا ۔

بریکنگ ویوز ود ڈاکٹر مالک  کے ہوسٹ ڈاکٹر مالک نے تین سال مکمل ہونے پر مبارک باد دی  اور کہا کہ سچ کہنا مشکل ہوتا ہے لیکن نائینٹی  ٹو نیوز نے یہ کام خوب نبھایا ۔

سابق گورنر پنجاب خالد مقبول نے  کہا جو بھی سچ پیش کرے گا قابل ستائش ہے اور 92 نیوز پہلے دن سے ان نعرے پر گامزن ہے ۔

سینئر اینکر پرسن اور معروف تجزیہ کار عارف نظامی نے 92 نیوز کو مبارک باد بھی دی اور جد ید ٹیکنالوجی کی بات بھی کی ۔

گروپ ایڈوائزر اسلم ترین نے اہم موقع پر کارکنوں سمیت سبھی کو مبارک باد دی اور چینل کی آئندہ کی کامیابیوں کے لئے دعا کی ۔

معروف تجزیہ کار ارشاد عارف نے بھی 92 نیوز گروپ کو کم وقت میں بڑی کامیابیاں سمیٹنے پر مبارکبادی ۔

مقبول پروگرام صبح نور کے روح رواں نذیر غازی نے بھی اپنے مخصوص انداز میں چینل کی کامیابیوں کو سراہا ۔

اسلام آباد میں بھی 92 نیوز ایچ ڈی پلس کی تیسری سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا گیا جس میں 92 نیوز ایچ ڈی پلس کی فیملی ، صحافیوں اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور چینل کی دن دگنی رات چوگنی ترقی کیلئے دعائیں کی گئیں ۔

کراچی میں بھی 92 نیوز ایچ ڈی پلس کا تین سالہ سفر مکمل ہونے پر  شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کیک بھی کاٹا گیا ۔ اس موقع پر صحافتی برادری کیساتھ ساتھ عوام نے بھی چینل کی صحافتی خدمات کو سراہا اور سفر کے کامیابی سے جاری رہنے کی دعائیں کیں ۔

کوئٹہ میں 92نیوز ایچ ڈی پلس کے سچائی اور اعتماد کے تین سال مکمل کرنے پر تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں کیک بھی کاٹا گیا ۔

اس موقع پر 92نیوز کوئٹہ بیوروکے چیف خلیل احمد کا کہنا تھا کہ کم عرصے میں بے پناہ کامیابیاں سمیٹنے پر آج 92نیوز کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ۔

بہاولپور میں 92 نیوز کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد پریس کلب میں کیا گیا، جہاں بھرپور انداز میں کیک کاٹ کر عوام کے پسندیدہ چینل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

رحیم یار خان میں بھی نائنٹی ٹو نیوز کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی  اور 92 نیوز کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ۔

ملتان میں بھی 92 نیوز کے آفس میں  تیسری سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا گیا جب کہ کارکنوں سمیت تمام طبقہ زندگی کے افراد نے تقریب میں شرکت کی ۔

سیالکوٹ میں بھی 92 نیوز کی سالگرہ کو شایان شان طریقے سے منایا گیا  اور کیک بھی کاٹا گیا ۔

پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں بھی پاکستان کے پہلے ایچ ڈی پلس چینل کیلئے لوگوں نے دل کے دریچے کھول دیئے ۔

اوکاڑہ میں 92 نیوز کی سالگرہ تقریب میں تحریک انصاف کے رہنما صمصام بخاری نے شرکت کی اور کیک کاٹنے کے ساتھ ساتھ عوام کے ترجمان چینل کی کامیابیوں کا اعتراف بھی کیا ۔

جہلم میں 92 نیوز کی سالگرہ کا کیک کاٹ کر خوشیوں کا اظہار کیا گیا ۔  خانیوال پریس کلب میں بھی صحافی براداری نے 92 نیوز کی سالگرہ منائی جس میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوگئی۔

 حافظ آباد پریس کلب میں بھی 92 نیوز کی تیسری سالگرہ کا کیک کاٹا گیا تو چاہنے والوں نے جوق درجوق شرکت کی ۔  ننکانہ صاحب میں سالگرہ تقریب کے دوران اقلیتی برادری نے بھی 92 نیوز کو میڈیا انڈسٹری کا درخشندہ ستارہ قرار دیا۔

وہاڑی میں بھی لوگوں نے دل کھول کر 92 نیوز کیلئے محبتوں کا اظہار کیا ۔

ملکہ کوہسار مری میں بھی 92 نیوز ایچ ڈی پلس کی کامیابی کے تین سال مکمل ہونے پر پی سی بھوربن میں سالگرہ کی خوبصورت تقریب منعقد ہوئی ۔

کامیابی و کامرانی کے تین سال مکمل کرنے پر پاکستان بھر سے 92 نیوز ایچ ڈی پلس کو مبارکباد پیش کی جارہی  ہے اور کیک کاٹ کر سچ کی آواز پسند کرنے والے خوشیاں منا رہے ہیں ۔