Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چینل 92نیوزکی خبرپر ایکشن،الیکشن کمیشن کا مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کا حکم

چینل 92نیوزکی خبرپر ایکشن،الیکشن کمیشن کا مبینہ دھاندلی  کی تحقیقات کا حکم
July 21, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پی ایس 80سیہون   میں پوسٹل بیلٹ کے ذریعے مبینہ دھاندلی  کا معاملہ اٹھانے پر الیکشن کمیشن نے 92 نیوز کی خبر پر ایکشن لے لیا ۔ الیکشن کمیشن پاکستان نے صوبائی الیکشن  کمیشن  کو معاملے کی تحقیقات کرنے کا حکم دے دی اجب یکہ ریٹرننگ افسر نے  محکمہ تعلیم کے افسر قربان میمن کو  شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر جامشورو نے  صوبائی الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے جس میں انتخابی قواعد کے تحت کارروائی کی استدعا کی گئی ہے، الیکشن کمیشن نے  متعلقہ افسروں سے واقعہ کی مکمل تفصیل  طلب کرلی۔ پولیس نے پی ایس 80سیہون میں پوسٹل بیلٹ کے ذریعے مبینہ دھاندلی کرنےوالے 4افراد  کو گرفتار کر لیا گیا،الیکشن کمیشن کی درخواست پر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا۔