چینل 92نیوزکاپروگرام رحمت رمضان اپنی منفرد پہچان کے باعث خاص و عام میں مقبول
لاہور ( 92 نیوز) 92 نیوز کا پروگرام رحمت رمضان اپنی منفرد پہچان برقرار رکھے ہوئے ہے ، رمضان المبارک کے حوالے سے 92 نیوز کے پروگرام رحمت رمضان میں آج فضائل و مناقبت حضرت علی رضی اللہ عنہ پر روشنی ڈالی گئی جبکہ رفاقت علی خان نے کلام پیش کیا اور اداکارہ نور نے بھی گفتگو میں بھر پور حصہ لیا ۔
پروگرام میں شریک مذہبی اسکالرز کی قرآن و حدیث کی روشنی میں کی جانے والی گفتگو اس پروگرام کی خاصیت ہے ، آج کے پروگرام میں فضائل ومناقبت حضرت علی ؓپر گفتگو کی گئی ۔پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا ، قاری ذیشان حنیف نے تلاوت قرآن مجید کی سعادت حاصل کی ۔
رفاقت علی خان نے اپنے مخصوص انداز میں کلام پڑھا تو سماں بندھ گیا ، معروف مذہبی اسکالر مفتی محمد فاروق القادری اور خانم سکینہ مہدوی نے فضائل و مناقبت حضرت علیؓ پر قرآن و حدیث کی روشنی میں سیر حاصل گفتگو کی۔
پروگرام میں شریک مہمان خصوصی اداکارہ نور نے بھی مذہبی گفتگو میں بھرپور حصہ لیا جب کہ ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نے جہاں ریسکیو سروس پر بات وہیں رمضان کے حوالے سے بھی اہم گفتگو کی۔