چین:جنگل میں لگنے والی آگ پر قابو نہ پایاجاسکا

جینان(ویب ڈیسک)چین کے جنگل میں لگنے والی آگ پر دوسرے روز بھی قابو نہ پایا جاسکا۔
دوسو سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں لیکن تاحال ان کی کوششیں بارآور ثابت نہیں ہوسکیں ۔
تفصیلات کے مطابق چینی صوبے شان ڈونگ کے شہر جینان کے جنگل میں لگنے والی آگ تیز ہوا کے ساتھ پھیلتی رہی ۔
ابتدائی طور پر اس آگ کو بجھانے میں ایک سو فائر فائٹرز مصروف رہے تاہم قابو میں نہ آنے پر مزید افراد کو طلب کر لیا گیاہے۔