چین:بجلی سے چلنے والی بس ٹیسٹ ڈرائیوکےلئے سڑکوں پر آگئی

بیجنگ(ویب ڈیسک)چین میں بجلی سے چلنے والی بس دو روزہ ٹیسٹ ڈرائیوپر سڑکوں پر فراٹے بھرنے لگی۔
چین میں پہلی برقی بس ،18میٹر لمبی بس میں143 مسافر سوار ہوسکیں گے۔
جبکہ ایک بار بیڑی چارج ہونے پر یہ برقی بس سو کلو میڑ سفر طے کرے گی۔
ٹیکنالوجی کے ڈائریکڑ کا کہنا ہے،کہ برقی بس کا خرچہ عام بس سے بہت کم ہے اور یہ ماحول دوست ہونے کے ساتھ ڈرائیو کرنے میں بھی آسان ہے۔
چین اگلے برس مزید پانچ برقی بسیں عوام کے لیے چلائےگا۔