Tuesday, September 27, 2022

چیمپینز ٹرافی میں قومی ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نگران حکومت نے نوٹس لے لیا

چیمپینز ٹرافی میں قومی ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نگران حکومت نے نوٹس لے لیا
اسلام آباد (92 نیوز) چیمپینز ٹرافی میں قومی ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا نگران حکومت نے نوٹس لے لیا۔ نگران حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی 20 کروڑ کی سپیشل گرانٹ روک لی۔ سپیشل گرانٹ جاری کرنے کی منظوری سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دی تھی۔ قومی ہاکی ٹیم خراب کارکردگی کے باعث میڈل کی دوڑ سے آؤٹ ہوئی اور بھارت ، ہالینڈ ، بیلجیم  ، آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دس لاکھ سے زائد ماہانہ تنخواہ لینے والے ڈچ کوچ بھی کچھ نہ کر سکے ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر غیر ملکی سیر سپاٹوں میں جبکہ ہاکی فیڈریشن قومی خزانہ لٹانے میں مصروف ہیں۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے ہاکی فیڈریشن کی ناقص کارکردگی پر جواب طلبی کرنیکا فیصلہ کیا ۔ واضح رہے 2014 میں پاکستان نے چیمپپنز ٹرافی میں سلور میڈل جیتا تھا ۔