Thursday, September 29, 2022

چیمپینزیز پر برسوں تحقیق کرنے والی پرائماٹالوجسٹ جین گڈالکے اعزازمیں تقریب

چیمپینزیز پر برسوں تحقیق کرنے والی پرائماٹالوجسٹ جین گڈالکے اعزازمیں تقریب
لاس اینجلس ( 92 نیوز ) چیمپینزیز کے رویوں اور رہن سہن پر برسوں تحقیق کرنے والی برطانوی پرائماٹالوجسٹ جین گڈال کے اعزاز میں ہالی ووڈ لاس اینجلس میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جین گڈال نے ساری زندگی جنگلی حیات خاص طور پر چیمپینزیز پر ریسرچ کی اور دنیا کو بتایا کہ بن مانسوں کے رویے اور رہن سہن کے طریقے انسانوں سے مشابہ ہیں۔ تقریب میں لیجنڈری محقق نے ماحولیاتی تبدیلیوں اور جنگلی حیات کو پہنچنے والے نقصانات پر اپنے خدشات کا بھی اظہار کیا۔