Saturday, July 27, 2024

چیمپیئن وہی ہوتا ہے جسے کوئی ہار ہرا نہیں سکتی : عمران خان  

چیمپیئن وہی ہوتا ہے جسے کوئی ہار ہرا نہیں سکتی : عمران خان  
April 25, 2017
پشاور(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ چیمپیئن وہی ہوتا ہے جسے کوئی ہار ہرا نہیں سکتی۔ زندگی مقابلے کا نام ہے آگے وہی بڑھتا ہے جو بہترمقابلہ کرسکتا ہے۔عمران خان نے ٹیسٹ کرکٹریونس خان کو دس ہزار رنز مکمل کرنے پر مبارک باد دی۔ تفصیلات کےمطابق پشاور کے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں ریجنل یوتھ گیمز کا میلہ سجا تو کھلاڑیوں کا جوش وخروش دیکھ کرسیاست دان عمران خان کی اسپورٹس مین سپرٹ پھر سے بیدار ہوگئی۔ کھیلوں کی اس رنگا رنگ تقریب سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ زندگی مقابلے کا نام ہے۔ کھیل زندگی میں ہارنا اور جیتنا سکھاتے ہیں۔ کپتان کا کہنا تھا کہ زندگی کے ہر شعبے میں آگے وہی بڑھتا ہے جس کا مقصد اور سوچ بلند ہواسپورٹس مین ہار نہیں مانتا بلکہ اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے۔ عمران خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنزمکمل کرنے پر یونس خان کو مبارکباد دی۔ تقریب سے وزیراعلٰی پرویزخٹک نے خطاب کرتےہوئےاسپورٹس فیسٹیول کو عمران خان اور پی ٹی آئی سے نوجوانوں کی محبت کا اظہارقراردیا۔ تین روزہ ریجنل یوتھ گیمزمیں خیبرپختونخوا کے سات ریجنز سے دو ہزار آٹھ سواٹھائیس کھلاڑی حصہ لے رہیں جن میں ایک ہزار دو سو ساٹھ خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔