Saturday, July 27, 2024

چیمپئینز لیگ فائنل ہسپانوی کلبوں ریال میڈرڈ اور اٹلاٹیکو میڈرڈ کے مابین ہو گا

چیمپئینز لیگ فائنل ہسپانوی کلبوں ریال میڈرڈ اور اٹلاٹیکو میڈرڈ کے مابین ہو گا
May 5, 2016
میڈرڈ (ویب ڈیسک) چیمپئینز لیگ میں ہسپانوی کلبوں کا راج جاری ہے۔ ریال میڈرڈ اور اٹلاٹیکو میڈرڈ چیمپئنز لیگ کے فائنل میں ٹائٹل کے حصول کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے کوچ کامیابی کے لیے پر عزم ہیں۔ فائنل معرکہ اٹھائیس مئی کو ہو گا۔ واضح رہے کہ سیمی فائنل میں جرمن فٹ بال بائرن میونخ نے اٹلاٹیکو میڈرڈ کو 2-1 کے ہلکے مارجن سے شکست دی مگر رولز کی بنیاد پر بائرن میونخ فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا جبکہ اٹلاٹیکو میڈرڈ چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ ریال میڈرڈ پہلے ہی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی تھی۔