Friday, October 7, 2022

چیمپئنز ہاکی ٹرافی میں پاکستان نے پہلی فتح حاصل کرلی

چیمپئنز ہاکی ٹرافی میں پاکستان نے پہلی فتح حاصل کرلی
نیدر لینڈ ( 92 نیوز ) قومی ہاکی ٹیم بالا آخر شکستوں کے بھنور سے نکل ہی آئی ، چیمپئنز ٹرافی ہاکی  میں گرین شرٹس نے ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے میں چار گولز سے ہرا دیا ،فاتح ٹیم کی جانب سے  عرفان جونیئر،علی مبشر ،احمد اعجاز ،بلال محمد نے ایک ایک گول کیا۔ قومی ٹیم نے عمدہ پرفارمنس دکھائی اور میچ کے آغاز سے ہی حریف ٹیم پر دھاک بٹھائے رکھی ۔ عرفان جونیئر،علی مبشر ،احمد اعجاز ،بلال محمد نے ایک ایک گول کیا۔ قومی ٹیم تین میچز ہارنے کے بعد پہلے ہی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے ،  پاکستان اپنا آخری میچ  کل بیلجیئم کیخلاف کھیلے گا۔