Tuesday, October 4, 2022

چیمپئنز ٹرافی ہاکی ، گرین شرٹس اپنا پانچواں میچ بیلجیئم کیخلاف کھیلیں گے

چیمپئنز ٹرافی ہاکی ، گرین شرٹس اپنا پانچواں میچ بیلجیئم کیخلاف کھیلیں گے
نیدر لینڈ (92 نیوز) چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں گرین شرٹس آج اپنا پانچواں میچ بیلجیئم کیخلا ف کھیلیں گے ۔ دونوں ٹیمیں شام چھ بجے ان ایکشن ہوں گی۔ پاکستانی ٹیم  پہلے ہی فائنل کی ڈور سے باہر ہو چکی ہے۔ قومی ٹیم نے ایونٹ میں اب تک چار میچز کھیلے ۔ پہلے مقابلے میں بھارت کے ہاتھوں چار صفر سے شکست کا مزہ چکھا۔ دوسرے معرکے میں آسٹریلیا نے دو ایک سے کامیابی سمیٹی۔ تیسرے جوڑ میں ہالینڈ نے چار صفر سے میدان مارا۔ پاکستانی ٹیم نے ارجنٹائن کیخلاف اچھا کھیل پیش کیا اور چار سے ایک  میچ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔