Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹٰیم کے اعزاز میں پی ایم ہاؤس میں استقبالیہ ،وزیراعظم کا کھلاڑیوں کو شاندارخراج تحسین  

چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹٰیم کے اعزاز میں پی ایم ہاؤس میں استقبالیہ ،وزیراعظم کا کھلاڑیوں کو شاندارخراج تحسین  
July 4, 2017

اسلام آباد(92نیوز)چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم  کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں شاندار تقریب سجائی گئی ۔ تقریب میں وفاقی وزرا سمیت کھیل سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ وزیراعظم میاں نوازشریف نے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی پر بھر پور خراج تحسین پیش کیا ۔

تفصیلات کےمطابق چیمپئنز کے چیمپئن پہنچے وزیراعظم سیکریٹریٹ  جہاں اُن کا شایان شان استقبال کیا گیا ۔وفاقی وزرا احسن اقبال اور عابد شیر علی نے کرکٹ کے ہیروز کا استقبال کیا ۔

چیمپئنز کے چیمپئن اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شریک ہوئے ۔ تقریب کا آغاز اللہ کے پاک کلام سے ہوا ۔جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا.سب سے پہلے اظہر علی اور شعیب ملک نے اپنی چیمئنز ٹرافی کی حسین یادوں کو تازہ کیا۔ فخر زمان ،حسن علی نے  چیمپئنز ٹرافی کی یادوں کوبھرپور انداز میں یاد کیا   جنہیں تقریب میں موجود ہر ایک نے پسند کیا ۔  پھر آئے کپتان سرفراز احمد جنہوں نے   چیمپئنز ٹرافی کی سنہری یادوں کو یاد بھی کیا اور مخصوص اندازمیں نعت بھی سنائی ۔ تقریب  میں موجود سبھی کےاپنے وطن کے لئے جذبات اُن کے چہروں پر عیاں تھے ۔ پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی اور چیئرمین کرکٹ بورڈ شہریار خان نے بھی اپنے جذبات کا بھر پور انداز سے اظہار کیا۔

چاند میری زمین پھول میرا وطن ۔شفقت امانت علی نے اپنی دلکش آواز کا جادو جگایا تو سبھی جھوم اُٹھے ۔تقریب کے دوران کئی مواقع پر چیمنئز ٹرافی میں کامیابی کے حوالے سے خصوصی طور پر تیار کئے گئے  گیت بھی سنائے گئے۔

سب سے آخر پر وزیراعظم میاں نواز شریف آئے اور  ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ۔ اور سرفراز احمد کو قوم کا اصل وزیراعظم قرار دے دیا ۔ قومی ہیروز کو عزت دینا قوم خوب جانتی ہے جس کا عملی مظاہرہ وزیراعظم سیکرٹریٹ میں دیکھنے کو ملا۔تقریب کے اختتام پر  وزیراعظم نے بورڈ انتطامیہ اور ٹیم کے ہر کھلاڑی کو انعامات سے نوازا۔