Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح پوری قوم کی فتح ہے، سرفراز احمد

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح پوری قوم کی فتح ہے، سرفراز احمد
July 13, 2017

کراچی (92نیوز)چیمپینز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے پاکستان کی فتح پوری قوم کی فتح ہے اپنے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے قومی ٹیم کو مزید محنت کرنا ہوگی ۔

تفصیلات کےمطابق کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس میں میڈیاسے بات چیت کرتے  قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان سرفراز احمد نے چیمپینزٹرافی کی فتح قوم کے نام کرڈالی ، سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا مجھ سمیت تمام ٹیلنٹ ڈومیسٹک کرکٹ سے آتا ہئے اور پی ایس ایل جیسے ایونٹ اس کو نکھارتے ہیں ۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی ٹیموں کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہئے اس موقع پر سرفراز احمد نے بھر پور استقبال پر وزیراعظم سمیت مسلح افواج کی بھرپور پذیرائی پربھی  شکریہ ادا کیا۔ سرفراز احمد کو کراچی پریس کلب کی اعزازی ممبر شپ  بھی پیش کی گئی ۔